مزید خبریں

سراج الحق ودیگرکا محمدالیاس سے والدہ کے انتقال پر اظہارافسوس

لاہور( نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے بیوروچیف ایکسپریس نیوز محمد الیاس کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے۔ قیصر شریف نے مرحومہ کے نماز جنازہ میں شرکت کی اور محمد الیاس سے اظہار تعزیت بھی کیا۔