مزید خبریں

مصر رفاح سرحد پر امدادی سامان فلسطین بھیجا جائے ، طارق سلیم

راولپنڈی (نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطار ق سلیم نے کہاہے کہ29اکتوبرکو اسرائیل کے سرپرست امریکا کے سفارت خانے پر جماعت اسلامی کا گرینڈغزہ مارچ ہوگا جس میں سیاسی ،مذہبی اورمسلکی تفریق سے بالاتر مسلم وغیرمسلم شریک ہوں گے ۔مصرنے رفاح بارڈرپرامدادی سامان روک رکھا ہے مسلم حکمران اسرائیل کی بدمعاشی اور ظلم کے خلاف احتجاج بھی نہیں کررہے پوری دنیا کے اسلامی ہی نہیں غیراسلامی ممالک میں بھی عوام نکلے ہیں غیرمسلم اور یہودی تک اسرائیل کی شیطانیت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں لیکن مسلم ممالک کے حکمران امریکا اوراس کے ناجائز بچے اسرائیل سے خوفزدہ ہیں 57اسلامی ممالک اور 80لاکھ ریگولر آرمی موجودہے اسرائیل کے چاروں طرف مسلم ممالک ہیں لیکن 70سال سے اسرائیل نے 22لاکھ زندہ انسانوں کو غزہ میں محصورکررکھا ہے جن میں بڑی تعداد معصوم بچوں اورخواتین کی ہے ۔ان خیالات کاااظہار انھوں نے غزہ مارچ کے سلسلے میں منعقد ہ صوبائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان ،نائب امرائے صوبہ ڈاکٹرمبشراحمدصدیقی،حافظ تنویراحمد،قاضی محمدجمیل ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اویس اسلم مرزا ،انعام الحق اعوان ، صوبائی صدرجے آئی یوتھ میاں یاسرعلی گجرسمیت امرائے اضلاع وسیکرٹریز شریک ہوئے ۔