مزید خبریں

غزہ میں بہنیں اور بیٹیاں پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں‘ فرید پراچہ

لاہور( نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ غزہ لہو لہو ہے، معصوم بچوں کی لاشوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے اور اسرائیلی مظالم کے خلاف غزہ میں بہنیں، بیٹیاں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں، یہاں حکومت پنجاب کو ناچ گانوں سے فرصت نہیں۔ منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ اہل غزہ پر قیامت خیز گھڑی میں 16دن 16نامور گلوکاروں کی لائیو پرفارمنس کا پروگرام نامناسب ہے۔ انھوں نے کہا کہ کیا محسن نقوی کو خبر نہیں کہ گھر میں میت پڑی ہو تو رنگا رنگ ثقافتی میلا نہیں لگایا جاتا۔ ہم اہل غزہ کی مدد نہیں کر سکتے تو ان کے زخموں پر نمک پاشی تو نہ کریں۔