مزید خبریں

حیدرآباد : بلدیہ پولیس نے منشیات سپلائر کو دھرلیا، ڈھائی کلو چرس برآمد

 

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)بلدیہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے میں منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے ڈھائی کلو چرس برآمد کرلی،سی آئی اے پولیس کی خفیہ اطلاع پر بلدیہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر راحب علی عرف کارو پنہور کو گرفتار کرلیا، ملزم چرس کی سپلائی دینے کیلیے جارہا تھا جوکہ پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں ناکام بنادی گئی، گرفتار سپلائر کے قبضے سے 2 کلو 500 گرام چرس برآمد ہوئی گرفتار سپلائر کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے بلدیہ پولیس نے گرفتار سپلائر کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔