مزید خبریں

الیکشن کمیشن:ڈپٹی کمشنراور آئی جی اسلام آباد تبدیل کرنے کی سفارش

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کا کہہ دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو تبدیل کرنے کا کہہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسٹیبشلمنٹ ڈویژن کو دونوں افسران کے تبادلے کیلئے مراسلہ بھیج دیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں افسران کے خلاف الیکشن کمیشن کو مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھی جس کے باعث دونوں کو تبدیل کرنے کا کہا گیا۔نگران وفاقی حکومت نے بجلی کمپنیوں کے افسران کے بجلی کے مفت یونٹ بند کرنیکا فیصلہ کیا ہے اور اس کے بجائے اضافی رقم دینے کی سفارش کی گئی ہے۔