مزید خبریں

سکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون،50گرفتار

 

سکھر(نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد، روپوش اور اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،50 روپوش و اشتہاری ملزمان سمیت دیگرملزمان گرفتار۔ترجمان پولیس کے مطابق روہڑی پولیس نے کامیاب کارروائیوں میں 5 اشتہاری و روپوش ملزمان عبدالوھاب، ربنواز، یعقوب گڈانی، امان اللہ اور عبدالغفار کوگرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان مختلف سنگین کیس میں پولیس کو مطلوب روپوش و اشتہاری تھے۔ علاوہ ازیں اے سیکشن پولیس نے کارروائی میں 5 روپوش و اشتہاری ملزمان عرؤف قریشی، جھان سولنگی، امجد خان، غلام رسول بندانی اور فرمان سولنگی کو، تھانہ آباد پولیس نے اسنیپ چیکنک کامیاب کارروائی میں 2 روپوش و اشتہاری ملزمان ممتاز جتوئی اور شبیر شاہ کو ، تھانہ پٹنی پولیس نے 3 اشتہاری ملزمان پنجل شیخ، شانو خان اور سرور عرف سرو کو اور قادرپور پولیس نے ایک مطلوب ملزم خاوند بخش کو نیوپنڈ پولیس نے اشتہاری ملزم گر احمد نواز کو ،سائٹ ایریا پولیس نے اشتہاری ملزم سعید گلزار کو سی سیکشن پولیس نے روپوش ملزم اوم پرکاش کو ، دادلو پولیس نے اشتہاری ملزم صوفان کورائی کو، کینٹ پولیس نے روپوش ملزم راشد خالدی کو گرفتار کر لیا، تمام گرفتار ملزمان سنگین کیسوں میں پولیس کو مطلوب تھا گرفتار کیا۔ علاوہ ازیں صالح پٹ ، جھانگڑو، روہڑی ، سائٹ ایریا کی حدود سے 9 روپوش و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیاگیا ، ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن کا مخفی اطلاع پر حدود میں کامیاب کارروائیاں، منشیات فروش اور جواری سمیت 2 ملزمان گرفتار ، گرفتار ملزم مظھر سیرھیو کے قبضے سے 900 گرام چرس برآمد کیا گیا، ملزم شاہد جاگیرانی کے قبضے سے آکڑا پرچی بکس، جوا کی دیگر گیمز اور نقد کیش برآمد، تھانہ سی سیکشن کا حدود میں کامیاب کارروائیاں، 02 ملزمان گرفتار، دوران اسنپ چیکنک ملزم ایاز بھٹو کے قبضے سے 1100 گرام بھنگ برآمد کی گئی، جبکہ دیگر اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران عباسی کے قبضے سے آکڑا پرچی بکس، جوا کی دیگر گیمز اور نقد کیش برآمد ،ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن کا حدود میں مخفی اطلاع پر کامیاب کارروائی، جوا اڈے پر چھاپے کے دوران 8 ملزمان گرفتار ، گرفتار ملزمان کے قبضے آکڑا پرچی بکس، جوا کی دیگر گیمز، موبائل فون اور نقد کیش برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان میں آصف علی، محمد علی اور دیگر شامل، تھانہ نیو پنڈ کا حدود میں کامیاب کارروائی، جوا اڈے پر چھاپے کے دوران 4 ملزمان گرفتار گرفتار ملزمان کے قبضے سے آکڑا پرچی بکس، جوا کی دیگر گیمز اور نقد کیش برآمد،گرفتار ملزمان میں عمران علی، جنید اور دیگر شامل ، تھانہ دبر کا حدود میں مخفی اطلاع پر کامیاب کارروائی، شراب کی بوتلیں سمیت ملزم گرفتار گرفتار ملزم شہبان رک کے قبضے سے 48 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی ، تھانہ روہڑی کا حدود میں مخفی اطلاع پر کامیاب کارروائی، جوا اڈے پر چھاپے کے دوران 2 ملزمان گرفتار گرفتار ملزمان کے قبضے سے آکڑا پرچی بکس، جوا کی دیگر گیمز اور نقد کیش برآمد،گرفتار ملزمان میں شفیق احمد اور محمد یوسف میرانی شامل ہیں۔