مزید خبریں

میرپورخاص، کزن نے10 سالہ بچی کو زیادتی کانشانہ بناڈالا

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) شہر کے نواحی گاؤں وارث پنہور میں 10 سالہ بچی کو اس کے کزن نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی کی حالت تشویشناک سول اسپتال میں داخل کرا دیا گیا، ڈاکٹروں نے زیادتی کی تصدیق کردی، پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے نواحی گائوں وارث پنہور میں 10 سالہ بچی سائرہ پنہور کو اس کے کزن غلام مصطفی پنہور نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ملنے والی معلومات کے مطابق غلام مصطفی پنہور اپنی کزن سائرہ پنہور کو ایک ویران جگہ پر لے گیا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنا کر تشویشناک حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا جس کے بعد متاثر لڑکی نے والدین کو اطلاع دی والدین نے وومن پولیس اسٹیشن میں درخواست دی وومن پولیس نے متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کروانے کا لیٹر جاری کر کے سول اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے بچی کا معائنہ کرنے کے بعد زیادتی کی تصدیق کردی دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزم مصطفیٰ پنہور کو گرفتار کر لیا ہے لڑکی نے بتایا کہ جب میں گھر سے نکلی تو مجھے مصطفیٰ نے ویران جگہ پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن مومل لغاری نے بتایا کہ لڑکی کو سول اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی سے زیادتی ہوئی ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے۔