مزید خبریں

ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی ڈسٹرکٹ بارآمد

سکھر (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی ڈسٹرکٹ بار آمد، وکلاء کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی، ایس ایس پی سکھر کی بار آمد پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شفقت رحیم سمیت دیگر وکلاء رھنماؤں نے انکا خیرمقدم کیا، ترجمان پولیس کیمطابق وکلا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس پی سکھر نے مختلف تھانوں پر وکلا کی درج ایف آئی آر میں ملوث ملزمان کو فوری طور گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیئے اور پولیس افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی متاثر شخص کی جائز ایف آئی آر بلا تاخیر درج کی جائے ، اور میرٹ کی بنیاد پر تفتیشی عمل کو شفاف بنائیں،تھانوں میں آنے والے وکلا سے بہتر رویہ اپنائیں اور عدالتی احکامات پر جو ایف آئی آر درج ہورہی ہے ان پر بھی فوری عملدرآمد کیا جائے، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے واضح کیا کہ تھانوں پر وکلا کے خلاف بوگس یا جھوٹی ایف آئی آر داخل کرنے والے افسر کے خلاف سخت کارروائی کی جائیں گی، انکا کہنا تھا کہ سکھر شہر میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے مزید بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں، عوام کی خدمت عبادت سمجھ کے کرتا ہوں اور دلی سکون بھی ملتا ہے۔