مزید خبریں

راجا ظفر الحق کی سربراہی میں وفد کی ترکیہ سفیر سے ملاقات

 

لاہور(نمائندہ جسارت)راجا ظفر الحق کی قیادت میں قومی القدس کمیٹی نے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پچاجی سے ملاقات کی۔ وفد میں لیاقت بلوچ، امین شہیدی، ایاز وزیر، آصف لقمان قاضی، میاں عبد الشکور اور طاہر رشید تنولی بھی شامل تھے۔ اس موقع پر فلسطین کی صورت حال اور غزہ میں امدادی سرگرمیوں پر بات چیت ہوئی۔ طرفین میں اتفاق پایا گیا کہ امت مسلمہ کو متحد ہوکر فلسطین کی آزادی کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی۔ عالمی برادری جنگ بندی کرائے اور تنازع کے حل کی صورت حال نکالی جائے۔