مزید خبریں

سکھر،سیپکو کی زیادتیوں کیخلاف بچل شاہ میانی کے مکین سڑکوں پر نکل آئے

سکھر( نمائند ہ جسارت)سیپکو حکام کی زیادتیوں کیخلاف سکھرکے نواحی علاقے بچل شاہ میانی کے شہری سڑکوں پر نکل آئے،سکھر کے علاقے بچل شاہ میں شہریوں کا سیپکو حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، عرفان ملک کا کہنا تھا کہ سیپکو حکام کی جانب سے بنا وجہ بجلی بند کر دی گئی ہے ،قربان چوہان نے کہا کہ بچل شاہ کے شہری ہر ماہ بجلی کے بل بھرنے والے ہیں۔ عبدالحمیدشیخ نے کہا کہ ہر ماہ بل بھرنے کے باوجود بھی کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ اور بجلی کانٹی جا رہی ہے، عبدالرشید کٹپر نے سی ای او سکھر سے مطالبہ کیا کہ ناجائزی ذیادتیووں کو ختم کیا جائے شہریوں کو ریلیف فراہم کریں۔