مزید خبریں

سکھر،غوثیہ جماعت سڑکوں پر نکل آئی

سکھر(نمائندہ جسارت)شاہ محمود قریشی کی گرفتاری ،غوثیہ جماعت سندھ سڑکوں پر نکل آئی، غوثیہ جماعت سندھ کی جانب سے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی مظاہرہ میں شریک مظاہرین نے نعرے بازی کی اور کہا کہ شاہ محمود کو فوری رہا کیا جائے،غوثیہ جماعت سندھ کے چیف خلیفہ امان اللہ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو بلاوجہ قید میں رکھا گیا ہے انہیں رہا نہیں کیا جاتا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیں گے ۔