مزید خبریں

میہڑ،بااثرزمیندار سے زمین پر قبضہ ختم کرایا جائے ،حضور بخش پنہور

میہڑ(نمائندہ جسارت)میہڑ کے بھٹائی محلے کا رہائشی حضور بخش پنہور اپنے بھائی ارشاد پنہور کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میہڑ میں احتجاج اور بااثر زمیندار کی جانب سے زرعی زمین کی فصل کو زہر دلوانے کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میںنے 20سال قبل دیھ امید دیرو میں زمین خریدی تھی جس کے تمام کاغذات زرعی پاس وغیرہ میرے پاس موجود ہیں لیکن علاقے کا بااثر زمیندار خالد تھیبو اپنے غنڈوں کے ذریعے زبردستی قبضہ کرنا چاہتے چاہتا ہیں۔ اس سے قبل بااثر وڈیرے نے سول، سیشن اور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں، جس کا فیصلہ میرے حق میں آیا جس کے بعد وڈیرے نے اپنے منیجر طارق تھبو، رانجھو جلبانی کی ذریعہ میری زمین میں زہریلے کیمیکل ڈال کر فصل ختم کردی اس سے قبل بھی وڈیرے نے زمین سے دستبردار ہونے کیلیے مجھ پر منشیات کے مقدمہ درج کروائے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وڈیرے اور ان غنڈوں کیخلاف کارروائی کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔