مزید خبریں

سندھ ہاری کمیٹی کی احتجاجی ریلی

سکھر ( نمائندہ جسارت )سندھ ہاری کمیٹی کی جانب سے بے امنی کیخلاف لب مہران سے سکھر پریس کلب تک ریلی نکالی گئی،ثمر حیدر جتوئی کی قیادت میں شرکا پیدل مارچ کرتے ہوئے پریس کلب پہنچے ،ثمر حیدر جتوئی و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ سندھ کے شعور جان محمد مہر ، پروفیسر اجمل ساوند کو شہید کیا گیا، پریاکماری تاہال لاپتا ہے، فاطمہ پھرڑو کے اہل خانہ کو انصاف نہیں ملا۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ بلا تاخیر جان محمد مہر کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ،مغویہ پریاکماری کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔