مزید خبریں

میرپورخاص،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں ،8 گرفتار

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تعلقہ تھانے کی حدود میں بدنام زمانہ غلام عباس عرف بونی کی اوطاق ھالیپوٹو اسٹاپ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان علی احمد عرف علی ولد غلام عباس عرف بونی، غلام احمد ولد غلام قادر، شعیب ولد غلام قادر، خان محمد ولد غلام عباس کو گرفتار کرلیا جبکہ غلام عباس عرف بونی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ملزمان کے قبضے سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی مین پوری برآمد کی گئی۔دوسری کارروائی میں انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری نے محمودآباد کی حدود ریلوے اسکول والکرٹ روڈ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم غلام مرتضی عرف پْھلو ولد محمد یوسف مکرانی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1090 گرام چرس برآمد کی ہے جبکہ ایس ایچ او امداد شاہ ہمراہ پتمبر کمار نے ڈگری ٹو میرپورحاص روڈ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان پرکاش عرف باگھو ولد رانو میگھواڑ، ولی محمد خاصخیلی، دھنی بخش ولد غلام قادر کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 3 لاکھ روپے مالیت کے سفینہ گٹکا کے 145 پیکٹ برآمد کرلیے ان کے علاوہ ایس ایچ او دلبر خان مہر اسلم جمالی نے متعلقہ تھانے کی حدود ایسٹ جمڑاؤ پولیس پوسٹ دلبر خان مہر پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارشد علی ولد دودو خان بوزدار کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول معہ دو راؤنڈ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔