مزید خبریں

پڈعیدن،شہید اہلکار محمد عظیم کے قاتلوں کی عدم گرفتاری

پڈعیدن (نمائندہ جسارت) دہشتگردوں کی فائرنگ میں شہید اہلکار محمد عظیم قتل کی ایف آئی آر چار نامعلوم ملزمان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت پڈعیدن تھانہ پر درج، کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی،ایس ایچ او پڈعیدن معطل،نئے ایس ایچ او انسپکٹر اقبال وسان تعینات۔تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ میں شہید ہونے والے پڈعیدن تھانہ کے اہلکار محمد عظیم جانوری قتل کی ایف آئی آر چار نامعلوم ملزمان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت داخل کرلی گئی یے ایف آئی آر نمبر 196/زیرے دفعہ 780/ 396/ 397/ 302 /147/148/149/324/353 کے ساتھ داخل کرلی گِئی ہے پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے، ملزمان کی تلاش میں مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ واقعے میں ملوث ملزمان سمیت جرائم پیشہ عناصر کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔ایس ایس پی نوشہروفیروز عابد بلوچ نے ایس ایچ او پڈعیدن جابر لاہوری کو معطل کردیا ہے جبکہ ان کی جگہ نئے ایس ایچ او انسپکٹر اقبال وسان کو پڈعیدن تھانہ پر تعینات کردیا گیا ہے،نئی ایس ایچ او انسپکٹر اقبال وسان نے چارج سنبھالنے کے بعد علاقے میں گشت بڑھا دیا ہے اور شہر کے خارجی داخلی راستوں پر سخت چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔