مزید خبریں

سکھر ،این ایل ایف کی جانب سے مشاورتی اجلاس کا انعقاد

سکھر ( نمائندہ جسارت ) این ایل ایف کیجانب سے مقامی ہوٹل میں محنت کشوں کے مسائل و مشکلات اور ان کے حل کی بابت مشاورتی اجلاس کا انعقاد، نیشنل لیبر فیڈریشن کے مرکزی رہنما رانا محمود علی خان ،مرکزی سیکرٹری جنرل ریلوے پریم یونین خیر محمد تونیو، کی شرکت، مشاورت میںجوائنٹ ڈائریکٹر لیبر رجسٹرار ٹریڈ یونین ریجن سکھر لالا اصغر علی پٹھان دیگرافسران کے ہمراہ مزدور رہنماؤں سے سکھر ریجن کے مزدور مسائل پر مشاورت و مذاکرات کیے۔ اس موقع پر این ایل ایف رہنماؤں نے محنت کشوں کو درپیش مسائل سے آگا ہ کیا اور ان کے حل کی ضرورت پر زور دیا، متعلقہ افسران نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی، صدر ایگرو فرٹیلیزر (سی بی اے) یونین ڈہرکی تشکیل احمد صدیقی ، شبیر احمد بھٹی سمیت دیگر ذمے داران بھی مشاورتی اجلاس میں موجود تھے۔