مزید خبریں

پاکستان کے معروف ادیب، مصنف افتخاراحمدعثمانی صحافیوں سےملاقات

پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار۔ ادیب۔ مصنف اور اداکار افتخار احمد عثمانی حال ہی میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب تشریف لائے تو جدہ کے ایک مقامی ریسٹورنٹ جدہ پواہنٹ میں صحافیوں سے ملاقات ہوئی جن میں خالد چیمہ۔ چوہدری ریاض گھمن۔ شعیب الطاف راجہ ُ۔ شباب بھٹہ۔ یحی اشفاق۔ مرزا مدثر۔ میاں محی الدین۔ جمشید جمی اور دیگر شامل تھے۔ ان سے پاکستان کے حالات حاضرہ پر ُبہت معلوماتی بات چیت ہوئی۔ جس سے سامعین بہت لطف اندوز ہوئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے حالات بہت جلد بہتر ہو جائیں گے مایوسی گناہ ہے ہماری قوم ایک ٹیلنٹڈ قوم ہے جس نے پوری دنیا میں ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ ہمارے پاس دنیا کی بہترین فوج کے ساتھ ساتھ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ٹکنالوجی موجود ہے۔ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے چاروں موسموں کے ساتھ ساتھ بے شمار خزانوں سے نوازا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے حاضرین کو بڑا حوصلہ دیا اجس سے تمام میڈیا نمائندگان اور کیمونٹی اراکین نے بھرپور اتفاق کیا اور یہ شاندار محفل رات گئے تک جاری رہی۔