مزید خبریں

پاکستان آسٹریلیا میچ سنسنی خیز ثابت ہوگا

پہلے 3 میچوں میں سے دو میں کامیابی اور ایک میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم عالمی کپ 2023 میں اپنا چوتھا میچ پانچ مرتبہ کی عالمی چمپئن آسڑیلیا کے خلاف بنگلور کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں آج کھیلے گی۔ آسڑیلیا نے ابھی تک جو تین میچ کھیلے ہیں اس میں ایک میں اسے فتح ملی ہے اور دو میں شکست ہوئی ہے۔ دونوں ٹیموں کو میزبان بھارت کے خلاف شکست ہوئی تھی۔
آسڑیلیا اور پاکستان کے درمیان بھارت میں ہونے والا یہ دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ اور کل ملاکر108 واں ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک جو 107 ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہوئے ہیں اس میں آسڑیلیا نے69اور پاکستان نے34 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں کے درمیان تین میچ نامکمل رہے ہیں جبکہ ایک میچ ٹائی رہا ہے۔ بھارت میںجو واحد ایک روزہ بین الاقوامی میچ دونوں کے درمیان ہوا ہے اس میں کامیابی پاکستان کے نام رہی ہے۔ عالمی کپ میں دونوں کا مقابلہ دس مرتبہ ہوا ہے جس میں آسڑیلیا نے چھ اور پاکستان نے چار میں جیت اپنے نام کی ہے۔آسڑیلیا اور پاکستان کے درمیان جو آخری پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں ان سب سے تین میںکامیابی آسڑیلیا کو ملی ہے جبکہ پاکستان نے دو میچ جیتے ہیں۔
پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ 2 اپریل 2022 کو لاہور میںہوئے کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے نو وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔آسڑیلیا نے اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے41.5 اوور میں 210 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے 37.5 اوور میں ایک وکٹ پر214 رن باکر میچ نو وکٹ سے جیتا تھا۔
آسڑیلیا کا پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ اسکور50 اوور میں سات وکٹ پر 369 رنز ہے جو اس نے ایڈیلیڈ میں26 جنوری 2017 کو بنایا تھا۔ پاکستان کا آسڑیلیا کے خلاف سب سے زیادہ اسکور 49اوور میںچار وکٹ پر 349 رنز ہے جو اس نے لاہور میں 31 مارچ2022 کو بنایا تھا۔نیروبی میں30 اگست2002 کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے سبھی کھلاڑی36 اوور میں108 رنز بناکر آوٹ ہوئے تھے جو اس کا آسڑیلیا کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ آسڑیلیا کا پاکستان کے خلاف سب سے کم اسکور43.2اوورمیں139 رنز ہے جو اس نے ممبئی کے برابورن اسٹیڈیم میں23 اکتوبر1989 کو بنایا تھا۔
ڈیوڈ وارن 26 جنوری 2017 میں ایڈیلیڈٖ میں کھیلے گئے میچ میں128 گیندوں پر19 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے179رنز بنائے تھے جو آسڑیلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ پاکستان کی جانب سے آسڑیلیا کے خلاف سب سے بڑا اسکور بنانے کا اعزاز حارٹ سہیل کے پاس ہے جنہوں نے31 مارچ2019 کو دوبئی میں ہوئے میچ میں129 گیندوں پر گیارہ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے130 رنز بنائے تھے۔
آسڑیلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس ہے جنہوں نے دوبئی میں22 اپریل2009 کو ہوئے میچ میں10 اوور میں38 رنز دیکرچھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈکارل ریکمین کے پاس ہے جنہوں نے ایڈیلیڈ میں30 جنوری1984کو8.2 اوور میں16رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔