مزید خبریں

ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی دو روزہ دورے پر اندرون سندھ روانہ

کراچی (پ ر) ممتاز اہلحدیث عالم دین چیئرمین اتحاد بین المسلمین کونسل علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی دو روزہ دورے پر اندرون سندھ بدین اور تھر پارکر کے لیے روانہ ہوگئے ،18اکتوبر بروز بدھ بدین ملکانی شریف کی مرکزی جامع مسجد اہلحدیث میں عظمت صحابہ ؓ کانفرنس سے خطاب کریںگے جبکہ تھرپارکر میں سولر واٹر پروجیکٹس کا افتتاح کریںگے اور مسجد توحید کی تعمیرات کا معائنہ بھی کریںگے، جماعت کے اجلاس کی صدارت ،ظہرانے میں شرکت اور مختلف دروس سے بھی خطاب کریںگے، ان کے ہمراہ مفتی عبدالوکیل ناصر نائب مفتی و نائب شیخ الحدیث ،جنرل سیکرٹری اسکاء وے فاؤنڈیشن شیخ عرفان اور سینئر رہنما شیخ یاسین بھی ہوں گے۔