مزید خبریں

ایف بی آر کو واپڈا کیخلاف ٹیکس ریکوری کارروائی سے روک دیا گیا

 

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے مہمند ڈیم تعمیراتی کمپنی کی ٹیکس استثنا کی اپیل پر واپڈا کی فریق بننے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایف بی آر کو واپڈا کیخلاف ٹیکس ریکوری کارروائی سے روک دیا ہے اور اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 15 روز میں جواب طلب کیا ہے، یہ حکم امتناع منگل کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جاری کیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ فریقین کے ساتھ ساتھ اٹارنی جنرل پاکستان کو سن کرفیصلہ کریں گے اس لیے انہیں نوٹس جاری کررہے ہیں۔