مزید خبریں

عدالت عظمیٰ: حکومت کو اختیارا ت کے ناجائز استعمال سے روک دیا گیا

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمی ٰکی جانب سے آزادی رائے سے متعلق تاریخی فیصلے میں حکومت کو اختیارا ت کے ناجائز استعمال سے روک دیا گیا ہے، یہ فیصلہ عدالت عظمیٰ نے نجی ٹی وی کے وائس صدر عماد یوسف کیس میں جاری کیا ہے اس کیس میں جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے عماد یوسف کو شہباز گل کیس سے بری کردیا تھا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے فیصلہ تحریر کیا ہے جس میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت شہریوں کیخلاف بے بنیاد اور جھوٹی کارروائیوں سے پرہیز کرے۔ شہریوں کے ان حقوق کا تحفظ ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے۔