مزید خبریں

پیٹرولیم مصنوعات میں کمی ہوچکی، کرائے کم کریں، مرتضی سولنگی

اسلام آباد(آن لائن) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کے شعبہ پر لازم ہے کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے کرایوں میں کمی کرے۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نگران حکومت کے لئے جیسے ہی ممکن ہوا پٹرول 40 روپے اور ڈیزل 15 روپے فی لٹر سستا کر دیا گیا، جب جب ان قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹرانسپورٹ کے شعبے نے مال برداری اور کرایوں میں اضافہ کیا، اب ان پر لازم ہے کہ ان میں کمی کی جائے اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔