مزید خبریں

ن لیگ کےلیے خطرے کی گھنٹی ناراض رہنماﺅں میں رابطے

اسلام آباد(آن لائن) ن لیگ کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی، ناراض لیگی رہنماﺅں کے آپس میں رابطے شروع ہوگئے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چوہدری نثار کے درمیان جلد ملاقات کا امکان ہے، سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے ایک بار پھر سیاسی میدان میں متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔چوہدری نثار اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان رابطہ ہوا۔شاہد خاقان عباسی کا آئندہ عام انتخابات سے دور رہنے کا عندیہ دیا تھا۔