مزید خبریں

پنجاب کابینہ کا اجلاس آج طلب، ایجنڈا جاری

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت پنجاب کی نگران کابینہ کا اجلاس آج ( منگل ) طلب کر لیا گیا۔تاریخ میں پہلی بار راولپنڈی اور ملتان کے بعد ڈویژنل ہیڈکوارٹر فیصل آباد میں کابینہ کا اجلاس ہوگا، 13نکاتی ایجنڈا کابینہ اجلاس میں منظوری کے لئے زیر بحث آئے گا، اجلاس میں والڈ سٹی آف لاہور کے لئے نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری پر بھی غور کیا جائے گا۔