مزید خبریں

کورنگی لانڈھی میں پانی کا مصنوعی بحران ختم کیا جائے ‘عبدالحفیظ

کراچی (پ ر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے سیکرٹری اور یوسی چیئرمین عبدالحفیظ سے کورنگی لانڈھی کے ایک نمائندہ وفد جس کی قیادت یوسی چیئرمین نادر علی خان لودھی ،نور حسین ،مولانا محمد ادریس ،خورشید اقبال ،قاسم خان ،قاری انوار الٰہی ودیگر ذمے داران کررہے تھے دفتر ضلع میں ملاقات کی وفد نے عبدالحفیظ کو آگاہ کیا کہ گزشتہ دو ماہ سے کورنگی لانڈھی میں پانی کا بدترین بحران پیدا کیا گیا ہے عوام پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں ۔عبدالحفیظ نے یوسی چیئرمینوں کو یقین دہانی کروائی کہ کورنگی لانڈھی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے پوری قوت کے ساتھ آواز اٹھائی جائے گی۔