مزید خبریں

ورلڈکپ : بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

احمد آباد /کراچی (سید وزیر علی قادری) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے اہم میچ میں جو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا میزبان ملک نے 7وکٹوں سے جیت لیا۔ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کو بلے بازی کی دعوت دی جو درست ثابت ہوئی۔ بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور پوری پاکستانی ٹیم 42 اعشاریہ 5 اوور میں 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارت نے 192 رنز کا ہدف 30 عشاریہ 3 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو پہلا نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں اٹھانا پڑا، عبداللہ 20 رنز بناکر محمد سراج کا شکار ہوئے، امام الحق کو 36 رنز پر ہاردک پانڈیا نے آؤٹ کیا۔ 30 ویں اوور میں 155 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 50 رنز پر سراج کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ بابر کے پویلین لوٹنے کے بعدپاکستانی وکٹیں پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں اور بقیہ بلے باز مجموعی اسکور میں صرف 36 رنز کا اضافہ کرسکے۔ سعود شکیل بھی 6 رن زکے مہمان ثابت ہوئے جب کہ افتخار احمد 4 رنز بنا کر کلدیپ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ 168 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان بھی 69 گیندوں پر 49 رنز بنا کر جسپریت بمراہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ 171 کے مجموعے پر شاداب خان صرف 2 رنز بنا کر چلتے بنے، محمد نواز بھی صرف 4 رنز بناسکے، حسن علی بھی 12 رنز پر پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد حارث بھی 2 رنز پر چلتے بنے۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، محمد سراج ، ہاردک پانڈیا،کلدیپ یادیو اور رویندرا جدیجا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ احمد آباد میں پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ بھارتی ٹیم میں شبمن گل کی واپسی ہوئی ہے۔