مزید خبریں

ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ آج احمد آباد میں کھیلا جائے گا

احمدآباد( سید وزیر علی قادری) آئی سی سی ورلڈ کپ کے جس میچ کا دنیا بے چینی سے انتظار کر رہی ہے وہ آج کھیلا جائے گا۔دنیا میں موجود شائقین کی نظریں پاک بھارت میچ پر مرکوز ہیں جو احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ پاکستان جیت کیلئے پر عزم ہے۔یہ 10سال کے طویل عرصے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان بھارتی سرزمین پر کھیلا جانے والا پہلا ون
ڈے انٹرنیشنل ہے۔ آ خری مرتبہ پاکستانی ٹیم نے بھارت میں دو طرفہ ون ڈے سیریز 2-1سے اپنے نام کی تھی۔اس ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی دونوں میچ جیتنے کے بعد ایک دوسرے کے سامنے آرہی ہیں۔ بھارت نے آسٹریلیا اور افغانستان کو ہرایا جبکے پاکستان نے حیدرآباد میں ہالینڈ اور سری لنکا کو زیر کیا ۔ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، یہ میچ میگا ایونٹ کا 12واںمیچ ہوگا اور دوپہر ایک بجکر30 منٹ پر شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کریں گے جبکے بھارتی ٹیم مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما کی کپتانی میں میدان میں اترے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں10 سال بعد بھارتی سرزمین پر مد مقابل ہوں گی۔