مزید خبریں

ورلڈکپ، پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ سخت ہوگا

پہلے2 میچوں میں کامیابی کے بعد میزبان بھارت عالمی کپ 2023 میںتیسرامیچ روایتی حریف پاکستان کے خلاف احمد آبادکے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آج کھیلے گی۔مزکورہ میچ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا 135 واں اورعالمی کپ میں ہونے والا 8واں میچ ہوگا۔
ابھی تک دونوں ٹیموں کے درمیان جو 134 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں سے بھارت نے 56 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان نے73 میچ جیتے ہیں جبکے 5 میچ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوئے ۔ عالمی کپ میں دونوں کا مقابلہ7 مرتبہ ہوا جس میں بھارت نے تمام 7 میچ جیتے ۔ ددنو ں کے درمیان 44 ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہوئے ہیں اس میں پاکستان نے22 میچوں میں اور بھارت نے21میچوں میں جیت درج کی ہے۔ ایک میچ نامکمل رہا ہے۔

بھارت میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ30 مرتبہ ہوا ہے جس میں پاکستان نے 19 اور بھارت نے11میچوں میں فتح حاصل کی ہے ۔ دونوں کے درمیان آخری 5 ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہوئے اس میں بھارت نے4 میچ جیتے ہیں اور ایک میچ نامکمل رہا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی کپ میںآخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ16, جون2019 کو مانچسٹرمیں کھیلا گیا تھا۔ ا س میچ بھارت نے ڈکورتھ اینڈ لوئیس قاعدے کے تحت89 رنز سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے50 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کو40 اوور میں 302 رنز بنانے تھے مگر اس نے40 اوور میں6 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز ہی بنائے تھے۔

بھارت کا پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ اسکور50 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز ہے جو اس نے وشا کھا پٹنم میں5 اپریل2005 کو بنایا تھا۔ کولمبو میں10 نومبر2023 کو ہوئے میچ میں بھی بھارت نے50 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے تھے۔پاکستان کو بھارت کے خلاف سب سے زیادہ اسکور 50 اوور میں8 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز ہے جو اس نے کراچی میں13 مارچ2004 کو بنایا تھا۔

سیالکوٹ میں13 اکتوبر1978 کو ہوئے میچ میں بھارتی ٹیم 34.2 اوور میں79 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی تھی جو اس کا پاکستان کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ پاکستان کا بھارت کے خلاف سب سے کم اسکور32.5 اوور میں 87 رنز ہے جو اس نے شارجہ میں22 مارچ1985 کو بنایا تھا۔
سعید انور نے چنئی میں21 مئی 1997 کو ہوئے میچ میں206 منٹ میں146 گیندوں پر22 چوکوں اور5 چھکوں کی مدد سے

194 رنز بنائے تھے جو پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ یہ کافی عرصے تک ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے بڑا نفرادی اسکور بھی رہا۔ بھارت کی جانب سے یہ ریکارڈ ویرات کوہلی کے پاس ہے جنہوں نے میر پور،ڈھاکا میں 18 مارچ2012 کو211 منٹ میں148 گیندوں پر22 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے183 رنز بنائے تھے۔یہ ایشیا کپ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی ہے۔ شارجہ میں25 اکتوبر1991 کو ہوئے میچ میں عاقب جاوید نے 10 اوور میں37 رنز دیکر 7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جس میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ یہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ سورو گنگولی کے پاس ہے جنہوں نے ٹورنٹو میں18 ستمبر1997 کو ہوئے میچ میں10 اوور میں16 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔