مزید خبریں

ورلڈ کپ، جنوبی افریقا کی آسٹریلیا کو 134رنز سے شکست

لکھنو/کراچی (سید وزیر علی قادری) آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے 10ویں میچ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 134رنز سے شکست دے دی، میچ کی خاص بات فاتح ٹیم کے بلے باز ڈی کوک کی شاندار سنچری تھی۔لکھنو کے رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جو درست ثابت نہ ہوسکی۔ کینگروز کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جنوبی افریقا کے 312 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 41 ویں اوور میں 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی، مارنس لبوشین 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس سے قبل ورلڈکپ میں ڈی کوک کی مسلسل دوسری سنچری، جنوبی افریقا کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 312 رنز کا ہدف جس کے حصول میں ناکامی کے بعد میگا ایونٹ میں ٹیم کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی۔ 10ویں میچ میں کوئنٹن ڈی کوک کی ایونٹ میں مسلسل دوسری سنچری کی بدولت جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کوجیت کیلئے 312 رنز کا ہدف دیا۔جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے، ڈی کوک 109 اورایڈم مارکرم 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک اور ٹیمبا بواما نے کیا۔ جس کے بعد اوپننگ بیٹسمینوں کے درمیان 108 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی اور پھر کپتان ٹیمبا بواما 20 ویں اوور میں گلین میکسویل کی گیند پر 35 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔آسٹریلوی ٹیم میں دو تبدیلیا کی گئیں۔ کیمرون گرین کی جگہ مارکس ا سٹوئنس کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ ایلکس کیری کی جگہ جوش انگلیس نے ٹیم کی نمائندگی کی۔جنوبی افریقا کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔ کوئٹزی کی جگہ تبریز شمسی کو شامل کیا گیا ۔ جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے، ڈی کوک 109 اورایڈم مارکرم 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر کوئنٹن ڈی کوک اور کپتان ٹیمبا باووما نے کیا،دونوں کے درمیان 108 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر باووما 20 ویں اوور میں گلین میکسویل کی گیند پر 35 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ جنوبی افریقا کو دوسرا نقصان وین ڈر ڈوسن کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 26 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ 2 وکٹیں گرنے کے بعد کوئنٹن ڈی کوک اور مارکرم نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش شاٹس کھیلے، اس دوران ڈی کوک نے ورلڈکپ میں مسلسل دوسری سنچری بنائی۔تاہم ڈی کوک 109 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ مارکرم نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ کلاسن نے 29 ، ڈیوڈ ملر نے 17 اور مارکو جینسن نے 26 رنز بنائے، یوں جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، گلین میکسویل نے 2،2 جبکہ ہیزل ووڈ، کمنز اور زیمپا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جنوبی افریقا کے 312 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا، کوئی بھی بیٹر افریقی بولرز کی شاندار بولنگ کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا۔ہدف کے تعاقب میں 70 کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کے 6 بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے، مچل مارش 7، ڈیوڈ وارنر 13، اسٹیو اسمتھ 19، جوش انگلس 5، میکسویل 3 اور اسٹوئنس 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ایسے میں مارنس لبوشین نے جنوبی افریقی بولرز کے سامنے تھوڑی مزاحمت کی لیکن وہ بھی اپنی ٹیم کو جیت نہ دلواسکے اور 46 رنز پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔اس کے علاوہ مچل اسٹارک 27، کپتان پیٹ کمنز 22، زیمپا نے 11 رنز بنائے، یوں آسٹریلین ٹیم 41 ویں اوور میں 177 رنز پر ہمت ہار کر پویلین لوٹ گئی۔جنوبی افریقا کی جانب سے رباڈا نے 8 اوورز میں 33 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارکو جینسن ، کیشو مہاراج اور تبریز شمسی نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔شاندار بیٹنگ کرنے پر جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کو ورلڈکپ میں مسلسل دوسرے میچ میں شکست ہوئی جبکہ جنوبی افریقا نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ آسٹریلیا کو ورلڈکپ کے پہلے میچ میں بھارت نے شکست دی تھی جبکہ جنوبی افریقا نے سری لنکا کو ہرایا تھا۔ آئی سی سی ورلڈکپ کے10ویں میچ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو با آسانی 134 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔علاوہ ازیں آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ایونٹ کا 11واں میچ دن ایک بجکر 30منٹ پر شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیںایم اے چدمبرم سٹیڈیم، چنائی ن کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ۔