مزید خبریں

پاکستان کاخصوصی ایلچی برائے جموں و کشمیر کے دورے کا خیرمقدم

جدہ (سید مسرت خلیل) پاکستان نے او آئی سی کے خصوصی ایلچی برائے جموں و کشمیر کا 11 سے 14 اکتوبر 2023ء تک پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے دورے کا خیرمقدم کیا ہے۔ حکومت پاکستان او آئی سی کے خصوصی ایلچی برائے جموں و کشمیر سفیر یوسف الدوبے کے ساتھ ان کے 3 رکنی وفد کے ساتھ 11 سے 14 اکتوبر 2023 ء تک پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے دورے کی میزبانی کر رہی ہے۔ او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر فواد شیر نے خصوصی ایلچی کو دورے کے خاکے اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک حد تک مخدوش صورتحال سے آگاہ کیا۔3 روزہ دورے کے دوران خصوصی ایلچی
پاکستانی اور کشمیری قیادت سے ملاقات کریں گے۔رپورٹ کے مطابق کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں سے گفتگوکے بعد تھنک ٹینکس میں بات چیت کریں گے، خصوصی ایلچی ایل او سی کا دورہ بھی کریں گے،جہاںپناہ گزینوں اور ایل او سی پر بھارتی گولہ باری کے متاثرین سے ملاقات کریں گے تاکہ ان کے تجربات کو سن کر صورتحال کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکے۔