مزید خبریں

سوئی گیس کے نرخوں میں اضافہ قابل تشویش ہے ،طاہر ا یوب

 

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی کی ضلعی سیاسی کمیٹی کے صدرمیاںطاہرایوب نے سوئی گیس کی قیمتوں میں200فیصد تک اضافہ کرنے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی گیس کے قیمتیں بڑھانے سے عوام پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔ مسلسل مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ یوٹیلیٹی بلز عوام کے لئے موت کے پرزے بن گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل سرنڈر ہو گئی ہے۔نگران حکومت پاکستان کی تاریخ کی ناکام ترین حکومت بن چکی ہے۔نگران حکومت نے بھی آتے ہی بجلی گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں کئی بار اضافہ کرچکی ہے۔ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔ عوام ٹینشن اور ڈپریشن کا شکار ہیں۔ حکومت اربوں کی چوری کو مفت خوری تسلیم کرتی ہے تو اسے روکنے کی بجائے عوام پر بوجھ کیوں ڈال رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمران اگرعوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو تکلیف بھی نہ دیں۔ عوام کو تکلیف پہنچانے والے عوامی غیظ وغضب سے بچ نہیں سکیں گے ۔ عوام کو دو وقت کی باعزت روٹی کمانے کے لیے بھی جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ اس وقت پاکستان کی نصف سے زائد آبادی بے روزگار ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی دوتہائی آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزار نے پر مجبور ہے۔