مزید خبریں

پاکستان نے نیدرلینڈ کے خلاف6 میچ جیتے ہیں

تیرہویں عالمی کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ نیدر لینڈ کے خلاف راجیو گاندھی انٹر نیشنل اسٹیڈیم، اپل، حید رآباد میں آج (6 اکتوبر) کو کھیلے گی۔ پاکستان اور نیدر لینڈکے درمیان یہ عالمی کپ میں تیسرا اورکل ملاکر ساتواں ایک روزہ بین الاقومی میچ ہوگا۔ پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان دن اور رات کا یہ پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہوگا۔ اس سے پہلے دونوں کے درمیان جو چھ ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہوئے ہیں وہ سبھی دن ہی دن میں کھیلے گئے تھے۔
ابھی تک دونوں کے درمیان جو چھ ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں ان سبھی میں پاکستان نے جیت حاصل کی ہے۔ عالمی کپ میں دونوں کا مقابلہ دو مرتبہ ہوا ہے اور دونوںمرتبہ پاکستان نے جیت اپنے نام کی ہے۔
پاکستان نے ابھی تک ہوئے سبھی بارہ عالمی کپ میں شرکت کی ہے جبکہ نیدرلینڈ نے پانچویں مرتبہ عالمی کپ میں کھیلنے کا ٹکٹ حاصل کیا ہے۔ اس نے عالمی کپ کوالی فائر میں شرکت کرنے کے بعد اس ٹورنامنٹ میں شرکت کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی جگہ نیدرلینڈنے اس عالمی کپ میں کھیلنے کا ٹکٹ حاصل کیا ہے۔
پاکستان کا نیدرلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ اسکور 50 اوور میں چھ وکٹ پر314 رنز ہے جو اس نے روٹرڈیم میں16 اگست 2022 کو ہوئے میچ میں بنایا تھا۔ اسی میچ میں نیدر لینڈ نے بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں آٹھ وکٹ پر 298 رنز بنائے تھے۔
کولمبو میں21 ستمبر2002 کو ہوئے میچ میں نیدرلینڈ کے سبھی کھلاڑی50 اوور میں136 رنز بنائے تھے جو اس کا پاکستان کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ اسی میچ میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 49.4 اوور میں 206 رنز ہے جو اس کا نیدر لینڈس کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔
فخر زمان نے روٹر ڈیم میں16 اگست2022 کو ہوئے میچ168 منٹ میں109 گیندوں پر بارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے109 رنز بنائے تھے جو پاکستان کی جانب سے نیدرلینڈ کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ نیدرلینڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور کرنے کا اعزازبیس ڈی لیڈ کے پاس ہے جنہوں نے روٹر ڈیم میں18 اگست2022 کو ہوئے میچ میں120 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 89 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے نیدرلینڈ کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ نسم شاہ کے پاس ہے۔ اس تیز بولر نے روٹر ڈیم میں21 اگست2022 کو ہوئے میچ میں دس اوور میں33 رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ نیدر لینڈ کی جانب سے سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ بیس ڈی لیڈ کے پاس ہے جنہوں نے اسی میچ میں نو اوور میں 50 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں دوسرے مقام پر برقرار رہنے کے لئے پاکستان کو اس میچ میں جیت ضروری ہے۔