مزید خبریں

فلپائنی صوبے کاگیان کے ساحل کے قریب 6.2 شدت کا زلزلہ

منیلا(انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن کے صوبے کاگیان کے ساحل کے قریب 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق صبح ساڑھے 11بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلے کا مرکز سطح زمین سے10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔مقامی حکومت کی جانب سے زلزلے کے بعد کسی جانی و مالی نقصان کی تصدیق نہیں گئی۔