مزید خبریں

بنگلہ دیش پاکستان کے صنعتی ، اقتصادی حالات مماثلت رکھتے ہیں

کراچی (کامرس رپورٹر)ڈاؤلینس پاکستان میں جدید گھریلو آلات تیار کرنے والے صف اوّل کا ادار ہ ہے۔اسی کے ساتھ یہ آرچلک(Arçelik) کا کل ملکیتی ادارہ بھی ہے جسے یورپ میں برقی آلات بنانے والے دوسرے سب سے بڑے ادارے کی حیثیت حاصل ہے۔ڈاؤلینس نے حال ہی میں سنگربنگلہ دیش کو تحقیق و ترقی (R&D) کی خدمات فراہم کرنے کی غرض سے ڈیزائن ایکسپورٹ پروجیکٹ مکمل کیا ہے۔ سنگر بنگلہ دیش بھی آرچلک کا ذیلی ادارہ ہے اور بنگلہ دیش میں گھریلو آلات تیار کرنے والا صف اوّل کا ادارہ ہے۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کے صنعتی اور اقتصادی حالات مماثلت رکھتے ہیں ، لہٰذا یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ڈاؤلینس نے اس تعاون کے ذریعے سنگر بنگلہ دیش کوریفریجریٹرز کے چار مختلف ڈیزائن فراہم کیے ہیں ، ہر ماڈل کو مختلف ٹیکنالوجیز سے لیس کیا گیا ہے ،جس میں کم وولٹیج اسٹیبلائزیشن، (LVS)، دروازے کا نرمی سے بند ہونا،بو سے پاک ہونا، نیوٹری لاک ( کرسپر باکس کے اندر وٹامنز میں اضافہ کرنا)،فریشو لوجی (پھلوں اور سبزیوں کو 20 دن تک تروتازہ رکھنا) انورٹر ٹیکنالوجی اور کوئیک کول ٹیکنالوجی،شامل ہیں ۔اس پورے پروجیکٹ پر2.6 ملین امریکی ڈالرزکی کثیر لاگت آئی ہے۔