مزید خبریں

انٹر ڈیپارٹمنٹل کر کٹ لیگ اس ماہ کے آخری ہفتے سے شروع ہو گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر):ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کر اچی انٹر ڈیپارٹمنٹ کر کٹ لیگ اکتوبر کے آخری ہفتے سے شروع ہو گی۔ ریجنل کرکٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام آر سی اے انٹر ڈیپارٹمنٹل کر کٹ لیگ ٹورنامنٹ 6سال بعد اکتوبر کے آخری ہفتے سے کراچی کے مختلف گرائونڈز پر شروع ہو رہی ہے ۔ ڈیپارٹمنٹ ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رجسٹریشن فارم اور انوی ٹیشن کے لیے آر سی اے کراچی کے آفس نیشنل اسٹیڈیم پر 4تا 7 بجے چیئر مین ٹورنامنٹ کمیٹی خالد نفیس یا ٹورنامنٹ سیکرٹری محمد توصیف صدیقی سے فارم حاصل کر سکتے ہیں ۔انٹر ی کی آخری تاریخ 20اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔