مزید خبریں

اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی امیر قطر سے ملاقات

دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے امیر قطر سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق شیخ محمد نے دوحہ میں ایکسپو 2023 ء کے افتتاح میں شرکت کی جو ریگستانی آب و ہوا والے ملک میں منعقد اولین بین الاقوامی باغبانی نمائش تھی۔ انہوں نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو اس تقریب کی میزبانی کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔واضح رہے کہ نمایش میں جدید زراعت، ٹیکنالوجی اور اختراعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔