برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل میں دریائے ایمیزون میں 120 مردہ ڈولفن ملنے کے بعد گلابی اور سرمئی ڈولفن مچھلیاں ناپید ہونے کے خدشات میں اضافہ ہوگیا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ان کی ہلاکت شدید خشک سالی اور گرمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ٹیفے جھیل کے علاقے میں گزشتہ ہفتے درجہ حرارت 39 ڈگری سے تجاوز کرگیا تھا۔