انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم سرمایہ کاری کے فروغ میں عوامی شمولیت کو اہمیت دیں گے۔ انہوںن ے مالیاتی منڈیوں کی کانفرنس کے موقع پر پیغام میں کہا کہ ہم ترکیہ کو زیادہ مضبوط، زیادہ پْراعتماد اور زیادہ خوشحال راستے پر گامزن کرنے کے لیے دن رات ایک کررہے ہیں۔