کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویتی ماہر موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ موسم گرما اور سردیوں کے درمیان ملک میں معمول سے زیادہ بارش ہوگی۔ رواں ماہ کے وسط کے بعد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے نیچے گر جائے گا۔ اس مدت کے دوران شدید بارش کا اسپیل آئے گا اور 25ملی میٹر تک بارش متوقع ہے۔