اسٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک) رواں سال طبیعات کا نوبیل انعام 3ماہرین کو مشترکہ طور پر دے دیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق نوبیل انعام برائے طبیعیات امریکا کی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کی پیئرا گوستینی، جرمنی کے انسٹیٹیوٹ آف کوانٹم آپٹکس اور میونخ کی لڈوگ میکسیملین یونیورسٹی کی فیرنک کراؤز جبکہ سوئیڈن کی لینڈ یونیورسٹی سے این ایل ہولیئر کے نام رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تینوں ماہرین کو یہ انعام ایٹم، مالیکیولز میں الیکٹرانز کی تلاش کے آلات پر تحقیق پر دیا گیا ہے۔