مزید خبریں

مختلف کارروائیوں میں متحدہ کے ٹارگٹ کلر سمیت11ملزمان زیرحراست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے شہر میں کی گئی مختلف کارروائیوں کے دوران متحدہ سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر سمیت 11ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار شدگان میں ایک 6رکنی ڈکیت گروہ بھی شامل ہے ، 3ملزمان کو مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، گرفتار ٹارگٹ کلرکے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ،ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم ایم کیو ایم لندن کی تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر ٹیم کا اہم کارندہ ہے۔جو جنوبی افریقا میں موجود دہشت گرد آصف عبداللہ کی ہدایت پر کارروائیاں کرتا تھا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں پی ایس پی کے 2 کارکنوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیاہے سرجانی ٹاؤن پولیس نے ایک چھاپا مار کارروائی میں ڈکیت گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان میںآصف برگر،رمیز،عمر،دانیال،سرفراز اور علی رضا شامل ہیں، گروہ کا ایک کارندہ واجد فرار ہو گیا اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان آن لائن ایپلیکیشن کے ذریعے گاڑیاں چھیننے،بینک ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔لانڈھی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکر لیے ۔