مزید خبریں

عمران خان ‘اسدعمر ‘ فواد چودھری ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد (صباح نیوز)توہین الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وفاقی وزیر اسدعمر اورسابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے خلاف 11اکتوبر کر فرد جرم کی کارروائی موخر کردی گئی۔چیئر مین پی ٹی آئی کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیسز کی سماعت11اکتوبر کیلئے مقرر کرلی گئی ۔الیکشن کمیشن کے مطابق 11اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی، اسدعمر اور فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے 11اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔