مزید خبریں

کراچی چیمبر الیکشن میں بی ایم جی کی کامیابی پر نکاٹی کی مبارکباد

کراچی(کامرس رپورٹر)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خان نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں بزنس مین گروپ کی کامیابی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور بی ایم جی کے چیئرمین زبیر موتی والا کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے بزنس کمیونٹی بزنس مین گروپ کے مرحوم چیئرمین سراج قاسم تیلی کی عوامی خدمت کے مشن کو اگے بڑھاتے ہوئے ہمیشہ ان کا ساتھ دے گی۔