مزید خبریں

ڈیٹاسائنسز اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس انقلابی تبدیلیاں لائیگی،ڈاکٹر احتشام

کراچی ( رپورٹ: محمد علی فاروق) ڈیٹا سائنسز اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس دنیا بھر کی ٹیکنالوجی اور ڈیٹا سائنس کے طلب علموں کے لیے ایک نئی تاریخ رقم کر رہا ہے ،اور امید ہے کہ یہ ٹیکنا لوجی مختلف شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لے کر آئے گی۔یہ ٹیکنا لوجی کمپیوٹر سائنس، مشین لرننگ، ڈیپ لرننگ، نیچرل لینگویج پروسیسنگ، اور بڑے حجم کے ڈیٹا کو تجزیہ کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی، صحت، تجارت، مواصلات، اور دیگر کئی شعبوں میں ڈیٹا سائنسز اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا انتہائی اہم کردار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار معروف آئی ٹی (کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی) میں نوجوانوں کو مفت آئی ٹی تعلیم فراہم کرنے والے ڈیٹا سائنسز اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹریننگ پروگرام کی تکمیل کی تقریب کے مو قع پر مہمان خصوصی پروفیسر/سابق چیئرمین شعبہ شماریات ڈاکٹر احتشام اور کے آئی ٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر عدنان صدیقی نے اپنے خطاب میں کیا ۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر احتشام نے KIT کے کام کو سراہا جو وہ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تیار کرنے اور انہیں پروفیشنل مارکیٹ کے لیے اہل بنانے کے لیے کر رہے ہیں۔ انہوں نے طلباء کو موقع فراہم کرنے کی کوشش کو بھی سراہا اور ان کی تعریف کی جو آئی ٹی میں اپنا مستقبل بنانا چاہتے ہیں لیکن ناقابل برداشت حالات کی وجہ سے وہ خود کو ظاہر نہیں کر پاتے اس لیے نوجوانوں کو خود کو ثابت کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ ان آخری دس سالوں میں ڈیٹا سائنس اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس دنیا میں اہم ترین ترقی کا ضامن بن چکا ہے جو مختلف شعبوں میں انقلاب بر پا کر رہا ہے ۔ ڈاکٹر عدنان صدیقی نے کہا کہ ڈیٹا سائنس وہ علم ہے جو مختلف موضو ع پر موجود دنیا بھر کے ڈیٹا کو تلاش اور جمع کر کے ترتیب و تجزیہ کے ساتھ پیش کر دیتا ہے تاکہ ڈیٹا سائنس کے مختلف شعبوں میں اس سے کام لیا جا سکے۔