مزید خبریں

جدہ کے بزنس مین چودھری شفقت کی جانب سے یوم الوطنی پرتقریب کااہتمام

سعودی عرب کی یوم آزادی پر ایک بڑی تقریب معروف کاروباری شخصیت چوہدری شفقت نے اپنے ادارے کی طرف سے منعقد کی جس میں پاکستانی کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات سعودی حضرات سعودی فنکار اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی نعیم سندھی اور سعودی فنکاروں نے پرجوش گیت پیش کئے پاکستانی اور سعودی مل کر رقص کرتے رہے تقریب کے مہمان خصوصی ویلفئیر قونصل ثاقب علی خان اور جنرل نائیف المالکی تھے ثاقب علی خان نے ٹقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی حکومت اور سعودی بھائیوں کو یوم الوطنی پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے اور امت مسلمہ کے لئے بہترین خدمات انجام دے رہا ہے سابقہ وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین نے خطاب میں سعودی یوم الوطنی پر سعودی حکمرانوں اور عوام کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان برادرانہ اور روحانی رشتوں میں منسلک ہیں اور عالم اسلام میں سعودی عرب کا کردار قابل تعریف ہے تقریب سے میزبان چوہدری شفقت اور چوہدری محمد اکرم نے سعودی بھائیوں کو یوم الوطنی پر دل کی اتھا ہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کے لئے سعودی عرب کا کلیدی کردار ہے پاکستانی سعودی قوانین کا ہمیشہ احترام کریں سب مہمان اس تقریب سے بہت لطف اندوز ہوئے مہمانوں کی پرتکلف ڈنر سے تواضع کی گئی سعودی یوم الوطنی پر سب نے مل کر کیک کاٹا چوہدری شفقت نے سب کا شکریہ ادا کیا اور یوں یہ پر وقار تقریب رات گئے جاری رہی۔