مزید خبریں

مانچسٹرکی مئیرشاہینہ ہارون راجہ کی سعودی عوام کو یوم الوطنی پرمبارکباد

سعودی یوم الوطنی پر ایک تقریب سردار وقاص عنایت اللہ کی جانب سے منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی قونصل جنرل خالد مجید تھے جبکہ برطانیہ سے آئی ہوئی مانچسٹر کی مئیرشاہینہ ہارون راجہ نے خصوصی شرکت کی اور سعودی عوام کو یوم الوطنی پر مبارک باد پیش کی۔ قونصل جنرل خالد مجید نے تقریب سے خطاب میں سعودی حکومت اور عوام کو یوم الوطنی پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ پاکستان ہر مشکل کی گھڑی میں سعودی بھائیوں اور حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے عالم اسلام اور ساری دنیا کے لئے سعودی عرب کا کردار قابل تعریف ہے پاکستانی معیشت کے لئے سعودی عرب کا کلیدی کردار ہے جسے پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس تقریب میں سردار محمد اشفاق چوہدری خورشید متیال۔ سردار مہتاب سرورراجہ شمروز، راجہ معروف، اخترحسین پیرزادہ، عمران اکرم۔ چوہدری محمد اکرم۔ چوہدری اظہروڑائچ اور میڈیا نمائندگان نے بھر پور شرکت کی۔ سب نے ملک کر سعودی یوم الوطنی پر کیک کاٹا۔ پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کرائی گئی۔