مزید خبریں

قونصل جنرل پاکستان خالد مجید کا پیغام

پاکستانی کیمونٹی عظیم قومی دن پر سعودی حکومت اور سعودی بھائیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتی ہے۔ عالم اسلام میں سعودی عرب کو ایک خاص مقام حاصل ہے کیونکہ خادم الحرمین شریفین کنگ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان عالم اسلام کے لئے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں اور مسائل کو حل کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں پاکستانی اور دوسرے ممالک کے لوگ کثیر تعداد میں سعودی عرب میں بر سر روزگار ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب لازوال اور روحانی رشتوں میں منسلک ہیں۔ سعودی عرب پاکستان کی ہرمشکل کی گھڑی میں ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہمیں سعودی عرب کے ساتھ بہترین اور پروقار تعلقات پر فخر ہے۔