جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن جدہ مہرعبدالخالق لک کی جانب سے سعودی عرب کی 93 یوم الوطنی کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے سابق وفاقی وزیر و مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن پروفیسراحسن اقبال نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ جبکہ تقریب کی صدارت مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے سعودی عرب کو قومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا لازوال روحانی رشتہ ہے جس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ اس موقع پر نمایاں شخصیات میں صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ حافظ امان اللہ ایڈووکیٹ،وائس چیئرمین عبدالشکور، چوہدری ریاض گھمن،خالد چیمہ ،راجہ شعیب الطاف، ذوہیب شہزاد،محمد عدیل،بشارت چوہدری، سجاد خان ودیگر شامل تھے۔ تقریب کے موقع پر یوم الوطنی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔