سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن کی تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔ جدہ کی صحافی برادری نے سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے کیک کاٹا اور پاک سعودی دوستی پر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک سعودی دوستی بے مثال ہے۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے خالد چیمہ اور محمد عدیل، پاکستان اوورسیز میڈیا فورم کے سید مسرت خلیل، شعیب الطاف، احمد سواتی، سسخان کا کہنا تھا کہ پاک سعودی دوستی دو جسم ایک جان کی مانند ہیں۔ اگرکسی ایک کو بھی کچھ ہوتو دوسرا بھی تکلیف محسوس کرتا ہے۔ جس طرح پاکستان کا قومی دن جوش و خروش سے مناتے ہیں ایسے ہی ہم سعودی عرب کا قومی دن بھی اس عزم کے ساتھ مناتے ہیں کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے. پاک اوورسیز میڈیا فورم کے سرپرست آعلی سید مسرت خلیل نے اپنی تقریر میں کہا سعودی عرب امت اسلامیہ میں ایک عظیم الشان مقام رکھتا ھے۔ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے سعودی عرب کا تعاون ہمیشہ فراخدانہ ہوتا ھے۔ پاکستان جرنلسٹس فورم کے ایگزیکٹو ممبر خالد چیمہ کا کہنا تھا سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے ہم یونائٹڈ جرنلسٹس فورم کے چیئرمین جھانگیر خان کا کہنا تھا کہ یہاں ستائیس لاکھ سے زیادہ پاکستانی بستے ہیں اور سعودی عرب ہمیشہ اپنے بھائیوں کی طرح پاکستانیوں کے ساتھ پیش آیا ہے
پاک اوورسیز میڈیا فورم کے صدر شعیب الطاف کا کہنا تھا کہ ہم سعودی عوام کو سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن کی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ خدا اس وطن عزیز کو پھلتا پھولتا رکھے اور تا قیامت اس پر کوئی زوال نا آئے۔ تمام پاکستانیوں کی طرف سے خادم حرمین الشرفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام کی خوشحالی ، ترقی اور صحت و عافیت کے لئے شب و روز دعا گو رہتے ہیں۔ تقریب میں کازا ڈیوارا کےڈائریکٹر آپریشن انیس اکرم اور جنرل منیجر عبداللہ نے بھی سعودی یوم الوطنی پاکستانی صحافیوں کے ساتھ مل کر منایا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان اور سعودی عرب کی خوشحالی کےلیے خصوصی دعا بھی کہ گئی.