پاک سعودی فرینڈشپ فورم کے چئیرمین چوہدری خالد رشید کے بھائی کی وفات پر جدہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا جس میں پاک کیمونٹی، سعودی حضرات اور میڈیا نمائئندگان نے بھرپور شرکت کی۔ قاری محمد آصف نے چوہدری خالد رشید کے بھائی کے لئے دعائے مغفرت کی اوران کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا گیا۔ معروف کاروباری شخصیت رانا رضوان کے عزیز جاوید سلہریا ہارٹ اٹیک سے جدہ میں وفات پا گئے ان کی دعائے مغفرت کے لئے جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں رانا رضوان کی طرف سے تعزیتی ریفرنس رکھا گیا۔ جس میں مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کرائی گئی کہ اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں اعلی مقام سے نوازے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ اردو نیوز کے سینئراسٹاف ندیم ذکاء کے بھائی وسیم ہارٹ اٹیک سےجدہ میں انتقال فرما گئے۔ان کی نماز جنازہ جمعرات بعد مغرب مسجد التعاون العزیزیہ جدہ میں ادا کردی گئی۔اورتدفین مقبرہ الاسد باب مکہ ، البلد میں ہوئی۔ تمام دوستوں کیمونٹی کے چیدہ چیدہ افراد اور میڈیا نمائندگان نے ندیم ذکاء سے دلی تعزیت کرتے ہوئے اور دعائیہ کلمات کہتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام سے نوازے اور مرحوم کی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ شاھد نعیم کے چھوٹے بھائی عابد نعیم جو کچھ عرصہ سے بیمار تھے گذشتہ دنوں زیادہ طعبیت خراب ہونے کی وجہ سے کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ متاثرین کو صبر جمیل عطا فرمائے، گئے ہیگئےآمین۔ شاہد نعیم خبر سنتے ہی کراچی روانہ ہوگئے ہیں۔